اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور نے برانڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے حالیہ برانڈز آف دی ایئر ایوارڈز 2021 میں دو باوقار ایوارڈز جیتے ہیں۔ اس سروس نے اربن ریل ٹرانزٹ کیٹیگری میں ‘ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر’ اور ‘سی ای او آف دی ایئر 2021’ کے سرفہرست ایوارڈز جیتے ہیں۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سی ای او، لی چن نے ایک خصوصی تقریب کے دوران یہ اعزازات وصول کیے۔ اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم (OLMRTS) پاکستان کا پہلا جدید انٹراسٹی میٹرو ریل منصوبہ ہے۔
سی ای او، لی چن نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے دو باوقار ایوارڈز حاصل کیے ہیں جو کہ پوری اورنج لائن ٹیم کی اپنی مقامی کمیونٹی کی بہترین طریقے سے خدمت کرنے کے عزم اور لگن کی نمائندگی کرتے ہیں۔
میں اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز، سینئر مینجمنٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور کی پوری ٹیم کو ان کی کاوشوں اور عزم کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے اور ترقی جاری رکھنے کے قابل بنایا ہے۔
برانڈز آف دی ایئر ایوارڈ (BOYA) ایک سالانہ زمرہ پر مبنی قومی مقابلہ ہے جس میں ایوارڈ کونسل کمپنیوں کو ان کی کامیابیوں کی بنیاد پر نامزد کرتی ہے۔
ہر سال، ایک ہزار سے زیادہ برانڈز ملک گیر مقداری صارف سروے، فوکس گروپ اسٹڈی، اور ماہرانہ تجزیہ میں حصہ لیتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…