Everyday News

اسلام آباد: او پی ایف جائیداد کے تنازعات کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرے گا

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) نے پاکستان کے تمام صوبوں میں جائیدادوں کے تحفظ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کا فوری ازالہ کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کو بتایا کہ فاؤنڈیشن نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز، تعلیمی ادارے اور شکایت سیل بھی قائم کیے ہیں۔

مزید یہ کہ کمیٹی نے اس اقدام کو سراہا اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) کو ہدایات کی کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں اس کے خلاف تمام تحفظات پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کرے۔

 

اجلاس میں متعدد سینیٹرز اور وزارت اور اس کے ماتحت محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ عامر شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت سے سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو درپیش مسائل ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کا بنیادی کام ہے۔ مزید برآں، جائیداد کے تنازعات کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے۔ کیونکہ اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش جائیداد کے تنازعات کا فوری ازالہ ممکن ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago