ایل ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف آپریشن

لاہور: ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) عامر احمد خان نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی حدود میں غیرقانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی غیرقانونی عمارتوں اور رہائشی اسکیموں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

انہوں ے شہریوں سے اپیل کی کہ صرف تصدیق شدہ پلاٹ خریدیں اور جعل سازوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

شہری پلاٹ خریدنے سے پہلے ایل ڈی اے ون ونڈو سے معلومات حاصل کریں۔

دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز کے عملے نے بیدیاں روڈ کے علاقے میں غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی کی۔

ایل ڈ ی اے کے عملے نے آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی اسکیمیں مسمار کر دیں۔

آپریشن کے دوران غیرقانونی اسکیموں کی سڑکیں، گیٹ، چار دیواریاں اور سیوریج سسٹم مسمار کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمزاسد اللہ چیمہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔

آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top