Graana News

اڈیالہ روڈ اور شاہ پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایات پر اڈیالہ روڈ اور شاہ پور روڈ پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے نے بروز بدھ اڈیالہ روڈ اور شاہ پور روڈ کا دورہ کیا اور وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔

آر ڈی اے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے اڈیالہ روڈ پر واقع ایک شادی ہال خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ انہوں نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو اڈیالہ روڈ پر واقع غیر قانونی دکانیں مسمار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

حکام کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے نے ہدایت کی کہ غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، نقشوں کی تکمیل اور عمارات کے منصوبوں کی فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کیا جائے۔

ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کیں کہ اڈیالہ روڈ اور شاہ پور روڈ پر واقع وہ تمام رہائشی عمارات جن کو کمرشل عمارات کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، ان کو کمرشلائزیشن نوٹس جاری کیے جائیں اور انہیں ریگولرائز کیا جائے۔

علاوہ ازیں ڈی جی آر ڈی اے نے تمام سپانسرز کو بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر نہ کرنے کی تنبیہ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ این او سی کے بغیر کسی بھی رہائشی منصوبے کی مارکیٹنگ نہ کی جائے اور رہائشی منصوبے این او سی کے حصول کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں۔ بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آر ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ ڈی جی محمد سیف انور جپہ نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام غیر قانونی تعمیرات، کمرشل سرگرمیوں، بکنگ آفسز اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago