سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) اور راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ چیف ٹریفک افسر راولپنڈی کے احکامات کے مطابق انچارج ٹریفک اڈیالہ سرکل نے ماتحت افسران اور راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کے ہمراہ چوک نمبر 22، ٹینچ بازار، کلمہ چوک اور اردگرد کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران غیرقانونی تجاوزات ختم کروائی گئیں۔
علاوہ ازیں غیرقانونی اسٹالز بھی ختم کروائے گئے۔ غیرقانونی طور پر پارک کی گئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی چالان کیے گئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ شہر کی لنک روڈز جیسے مری روڈ، لیاقت روڈ، کالج روڈ، راجہ بازار، بوہڑ بازار، امپیریل مارکیٹ، کوہاٹی بازار، مریڑ حسن اور مال روڈ پر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والے بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بِلاتفریق آپریشن کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…