پنجاب کے قدیم اور تاریخی دروازوں پر قائم، مدینۃ الاولیاء کہلائے جانے والے شہر ملتان میں ایک نئے گیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جسے نئے شاہ رکنِ عالم گیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر شعیب انور کیانی، ستارۂ امتیاز (ملٹری) نے شاہ رکن عالم گیٹ اور فاطمہ جناح ایونیو کا افتتاح کیا۔
پاکستان کی قومی شاہراہ N5 پر واقع شاہ رکنِ عالم گیٹ ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ گیٹ خاص طور پر ڈی ایچ اے ملتان کے رہائشیوں اور جنوبی پنجاب کے درمیان براہ راست زمینی رابطے استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر شعیب کیانی ستارۂ امتیاز (ملٹری)نے کہا کہ شاہ رکن عالم گیٹ کے کھلنے سے موٹروے M4 کی طرف جانے والے مسافروں کے لیے فاصلے اور وقت میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ میگا روڈ انفراسٹرکچر اور راستوں کی بحالی ڈی ایچ اے ملتان کی پہچان ہے۔ جو اسے ایک خود کفیل کمیونٹی بناتی ہے۔ افتتاحی تقریب میں کمشنر ملتان ڈویژن، تاجروں، رئیلٹرز، ایم سی سی آئی کے صدور اور ڈی ایچ اے ملتان کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ جنھوں نے ڈی ایچ اے ملتان کے اس سنگ میل کو عبور کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈی ایچ اے ملتان واحد ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے جو نیشنل ہائی وے سے منسلک ہے اور پاکستان کی دیگر عظیم شاہراہوں میں شمولیت اختیار کر رہا ہے۔ اور یہ منصوبہ موٹر وے M4 پر خانیوال انٹرچینج سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…