جو دِکھے گا وہ بِکے گا، گرانہ ڈاٹ کام کے مال آف امارات میں شہریوں کی بڑی تعداد

ملک کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوپن ہاؤس کے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جُڑواں شہروں کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

امارات گروپ آف کمپنیز کی ذیلی کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے امارات گروپ کے منصوبے مال آف امارات کی سائٹ پر اسلام آباد اوپن ہاؤس کی تقریب منعقد کی گئی۔ اوپن ہاؤس میں امارات گروپ کے اسٹیٹ آف دی پراجیکٹس کے ماڈلز بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

گرانہ ڈاٹ کام کے مستعد نمائندگان کی جانب سے شہریوں کو ان پراجیکٹس کی باریکیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ شہریوں نے راجہ بازار کی طرز پر بننے والے امارات گروپ کے منصوبے، گرینڈ بازار میں بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ گرینڈ بازار کی جلد از جلد تکمیل کے خواہاں ہیں۔

شہریوں کی جانب سے لگژری اپارٹمنٹس پر مبنی منصوبوں فلورنس گیلریا، گالف فلوراز 1 اور 2 کی بھی بھرپور تعریف کی گئی۔ ان پُرآسائش رہائشی منصوبوں نے شہریوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

امارات گروپ آف کمپنیز کے منصوبے مال آف امارات کی سائٹ پر منعقدہ اسلام آباد اوپن ہاؤس میں شہریوں نے عرب فنِ تعمیر پر مبنی مال آف امارات کو بھی سراہا۔ شہریوں کی جانب سے امارات گروپ کے دیگر پراجیکٹس کو بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اوپن ہاؤس کی تقریب کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ہمارے پراجیکٹس پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے مستقبل کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹس صرف پراجیکٹس نہیں بلکہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی تعمیرات کا عملی نمونہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے ہمارے منصوبوں میں بھرپور دلچسپی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

اوپن ہاؤس اسلام آباد کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ اوپن ہاؤس میں شہریوں کی بھرپور شرکت، گرانہ ڈاٹ کام اور امارات گروپ پر شہریوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام ہمیشہ کی طرح شہریوں کو شفاف ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز کی خدمات مہیا کر کے ان کا مزید اعتماد جیتنے کا خواہشمند ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے اوپن ہاؤس اسلام آباد کی تقریب 19 نومبر بروز ہفتہ کو منعقد کی گئی جس کو جُڑواں شہروں کے لوگوں نے بھرپور سراہا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top