Graana News

عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ایل ڈی اے میں کھلی کچہری کا اہتمام

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے دفتر میں بروز جمعہ کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سہولت مرکز میں عوامی شکایات سنیں۔ سینئر وزیر نے کھلی کچہری کے دوران کچھ شہریوں کو موقع پر ریلیف بھی دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے حکام کے مطابق شکایت کنندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ون ونڈو سہولت مرکز کی اَپ گریڈیشن کا کام ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور اس سے شکایات کے ازالے کے عمل میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کرنے والے افسران ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں لیکن اپنی ڈیوٹی پر توجہ نہ دینے والے افسران کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر بونافائیڈ کمیشن بنایا جا رہا ہے جس سے ایل ڈی اے کے معاملات میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے گا اور ادارے کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا ادارہ بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں بعد ازاں بروز اتوار پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا کہ طاقتور لینڈ مافیا کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں غیر قانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کا غریب طبقہ ان غیر قانونی نجی رہائشی منصوبوں میں پلاٹ خریدنے کے لیے اپنا سب کچھ بیچ دیتا ہے لیکن بعد ازاں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکا ہو گیا، یوں ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی ضائع ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago