Lifestyle

آن لائن خریدی جانے والی پسندیدہ مصنوعات کونسی ہیں؟

تیزی سے ترقی کرتے دور نے طرزِ زندگی کے بے شمار رجحانات تبدیل کر دیے ہیں۔ بازاروں اور دکانوں میں وقت صَرف کرنے والے صارفین نے ڈیجیٹل دور میں قدم رکھتے ہوئے اس کے استعمال کے بہترین طریقے اپنائے اور گھر بیٹھے آن لائن شاپنگ کا سہارا لےکر اپنے وقت اور سرمائے کی بچت ممکن بنائی۔ آن لائن شاپنگ کے تحت نہ صرف چھوٹے سرمایہ داروں کو اپنی مصنوعات صارفین تک پہنچانے کا موقع ملا بلکہ ان کے کاروبار کو بھی وسعت ملی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کووڈ 19 کے باعث لوگوں میں بڑھتا آن لائن شاپنگ ٹرینڈ مزید پختہ ہوا اور آج گھر بیٹھے ایک کلک کی دوری پر کھانے پینے کی اشیا سے لےکر صحت، فیشن اور لائف اسٹائل سے منسلک اپنی پسندیدہ مصنوعات دروازے پر پہنچنے کی سہولت موجود ہے۔ کچھ پسندیدہ مصنوعات ایسی ہیں جو سب سے زیادہ آن لائن آرڈر کی جاتی ہیں۔

 

صحت و تندرستی سے متعلق مصنوعات

بے شمار لوگ اپنی صحت اور تندرستی سے متعلق اکثر پریشان نظر آتے ہیں اور انہیں اپنی مطلوبہ پراڈکٹس سٹورز اور مارکیٹس میں دستیاب نہیں ہوتیں اور وہی پراڈکٹ آن لائن بآسانی مل جاتی ہیں جس کے باعث وہ آن لائن شاپنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

یو گا میٹ

اپنی فٹنس کا خیال رکھنے والے اور ورزش کے عادی ایسے لوگ جو فٹنس سینٹرز جانے سے گریز کرتے ہیں اور گھر میں رہ کر اپنے وقت کے مطابق یوگا اور ورزش کی خواہش رکھتے ہیں۔ یوگا میٹ ایک ایسی چیز ہے جو عام طور پر سٹورز پر دستیاب نہیں ہوتیں اسی لیے آن لائن اس کی زیادہ مانگ ہے۔

 

ہیلتھ سپلیمنٹ

وٹامنز اور منرلز پر مبنی اکثر ادویات آن لائن سٹورز پر بآسانی دستیاب ہوتی ہیں جو اندرونِ ملک اور بیرون ملک سے بھی منگوائی جا سکتی ہیں۔

ایئر پیوریفائر

ایئر پیوریفائر کے زریعے آب و ہوا کو مکمل طور پر صاف کیا جا سکتا ہے۔ یہ الرجی اور دمہ کے شکار مریضوں کے لیے بہت مفید پراڈکٹ ہے، اس کے علاوہ کمروں میں موجود کسی بھی قِسم کی بدبو ختم کرنے میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے، ایک ریسرچ کے مطابق ایئر پیوریفائر میں نصب (ایچ ای پی اے) فلٹر کورونا سے بچاؤ میں مددگار ہوتا ہے۔ آن لائن شاپنگ ایپ پر مختلف کمپنیز کے ایئر پیوریفائر دستیاب ہونے کی بنا پر اسے زیادہ آرڈر کیا جاتا ہے۔

 

فیشن سے متعلق مصنوعات

ہر دور میں فیشن کے  نت نئے اسٹائل سامنے آتے رہتے ہیں اسی لیے ہر دور فیشن کا دور ہی ہوتا ہے۔

جینز، ٹراؤزرز اور شرٹس

جدید ڈیزائن پر مشتمل جینز اور مخلتف طرز کے ٹائڈز اور ٹراؤزر ہمیشہ صارفین کی توجہ کا باعث رہے ہیں، اسی طرح تمام سائزز اور رنگوں میں دستیاب مِنی شرٹس اور لانگ شرٹس بھی ہر سیزن اور موقعے کی مناسبت سے فیشن کے دلدادہ لوگوں کے لیے گھر بیٹھے دستیاب ہو جاتی ہیں اور زیادہ آرڈر کی جانی والی پراڈکٹس میں سے ایک ہیں۔

گھڑی، رِسٹ واچ

گزشتہ سالوں میں گھڑیوں کا استعمال وقت دیکھنے کے لیے کیا جاتا تھا، لیکن فی زمانہ یہ ٹرینڈ بھی تبدیل ہوا اور نوجوانوں میں فیشن واچز استعمال کرنے کا رجحان بڑھنے لگا جو وقت دیکھنے کے ساتھ ساتھ بینڈز اور بریسلیٹ کے طور پر بھی پسند کی جانے لگیں۔

مارکیٹ اور سٹورز کے برعکس آن لائن فیشن واچز کا ایک ذخیرہ دستیاب ہونے پر انہیں بہت آرڈر کیا جاتا ہے۔

 

 

ہینڈ بیگ

خواتین کے ہینڈ بیگز کی ایک وسیع رینج آن لائن دستیاب ہے، علاوہ ازیں وہ گھریلو خواتین جو گھر بیٹھے کاروبار چلانا چاہتی ہیں، روزانہ یا ہفتہ وار براہِ راست سیشن کے زریعے مختلف رنگوں اور سائز میں خوبصورت ہینڈ بیگ فروخت کر رہی ہیں۔

گیجٹس یا الیکٹرانک ڈیوائسز سے منسلک مصنوعات

ڈیجیٹل دور نے بے شمار گیجٹس اور الیکٹرانک آلات کا استعمال عام کر دیا ہے۔ اور اس سے منسلک منفرد لوازمات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

موبائل سٹریپ اور رِنگ ہولڈر

موبائل سٹریپ اور رِنگ ہولڈر کے منفرد اور مختلف ڈیزائن اور اسٹائل سے آن لائن سٹورز بھرے ہوئے ہیں۔ سستے اور خوبصورت سٹریپ اور اور رِنگ ہولڈرز کی کم قیمت میں دستیابی آن لائن مانگ میں دن بہ دن اضافہ کر رہے ہیں۔

 

 

موبائل فون ہولڈر

سٹریپ اور رِنگ ہولڈر کی طرح موبائل فون ہولڈر بھی سستے داموں دستیاب ہونے پر آج کل آن لائن آرڈرز کا حصہ ہیں۔

پاور بینک

پاور بینک گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پکنک یا ہائیکنگ جیسی جگہوں پر بہت کام آتے ہیں، جن کے زریعے موبائل چارج کیے جاتے ہیں۔مختلف کمپنیز کے پاور بینک بھی آج کل آن لائن شاپنگ کا حصہ ہیں جو ہر قیمت پر دستیاب ہیں۔

 

 

رِنگ لائٹ اور کیمرہ ہولڈر

سوشل میڈیا پر وی لاگ بنانے کے شوقین افراد کے لیے آن لائن بے شمار آئٹمز دستیاب ہیں جن میں سب سے زیادہ رِنگ لائٹ اور کیمرہ ہولڈر کے آرڈرز موصول ہوتے ہیں۔

 

 

وائرلیس چارجر

وائرلیس چارجر ایسی منفرد ایجاد ہے جو آج کل بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔ چارجرز کی یہ منفرد قِسم مارکیٹس میں اور سٹورز پر اس طرح دستیاب نہیں جیسے آن لائن بآسانی حاصل ہو رہی ہے۔

وائرلیس ہیڈفون، ایئر بڈز

مخلتف الیکٹرانکس کمپنیز کی آؤٹ لیٹس کی غیر موجودگی اور مارکیٹ میں غیر دستیابی کی ایک بڑی وجہ آن لائن کسٹمرز میں نمایاں اضافہ ہے۔ بہت سے صارفین بیشتر مصنوعات آن لائن زیادہ آرڈر کرتے ہیں جن میں سے ایک وائرلیس ہیڈفون اور ایئر بڈز ہیں۔ مارکیٹ میں وہی مصنوعات اتنی وسیع رینج میں نہیں ملے گی جو آن لائن بہتر سے بہترین دستیاب ہوگی۔

 

 

بےبی پراڈکٹس

والدین بچوں کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اکژ بچوں سے منسلک بہترین پراڈکٹس کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اکثر مائیں بچوں کے ساتھ مارکیٹ میں وقت ضائع کرنے سے بہتر آن لائن آرڈر کرنا زیادہ مناسب سمجھتی ہیں، ان پراڈکٹس میں بےبی کیریئر، جھولا، بےبی سیٹر اور بےبی مانیٹر زیادہ عام ہیں۔

 

پالتو جانوروں سے متعلق مصنوعات

گھر میں جانور رکھنے والے شوقین افراد اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کے لیے آن لائن شاپنگ کرتے ہیں جن میں فوڈ، بینڈز اور سٹریپ اور کیئریئر وغیرہ شامل ہیں، یہ وہ مصنوعات ہیں جو بازاروں میں ہونے کے باوجود بہتر ورائٹی میں دستیاب نہیں ہوتیں اور آن لائن وسیع رینج کی بنا پر انہیں آرڈر کیا جاتا ہے۔

 

آرام دہ مصنوعات

آن لائن سٹورز پر آرام دہ مصنوعات کی بھی بڑی ورائٹی دستیاب ہے۔

صوفہ کَم بیڈ

گھر یا کمرے میں کم جگہ کے پیشِ نظر لوگ صوفہ کم بیڈ کو اہمیت دیتے ہیں جسے سونے کے لیے بآسانی بیڈ بنایا جا سکتا ہے اور دن بھر صوفے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ویج پِلو، تکیہ

ایک ویج پِلو یا تکیہ سوتے وقت جسم کے اوپری حصے کو بلند کرتا ہے جس کے تحت سینے میں جلن، خراٹوں، ہڈیوں پر پڑنے والے دباؤ اور صحت سے متعلق دیگر حالتوں کو درست رکھا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے آن لائن بہت آرڈر کرتے ہیں۔

سیٹ کُشن

اس قسم کی پروڈکٹ کے ہدف کے صارفین ڈیسک ورکرز، بوڑھے بالغ افراد اور صحت کے مسائل سے دوچار لوگ ہیں۔ مختلف سپلائر اسے بہت سستے داموں آن لائن فروخت کر رہے ہیں۔

 

 

انِڈور اور آؤٹ ڈور استعمال کی جانے والی مصنوعات

کولر بکس

کولر بکس کھانا تازہ رکھنے اور پانی یا جوسز ٹھنڈا رکھنے کے کام آتا ہے، اسے پکنک، ہائیکنگ اور کیمپنگ کے لیے زیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے جو مختلف سائز میں آن لائن دستیاب ہے۔

 

آر جی بی لائٹس

ان روشنیوں کا استعمال گھریلو سجاوٹ میں بہت عام ہو گیا ہے، یہ مختلف رنگوں میں ہوتی ہیں اور خوبصورت ڈیزائنز میں آن لائن مل جاتی ہیں۔

آؤٹ ڈور راکنگ چیئر

اس کرسی کا استعمال گھر اور گھر سے باہر بآسانی کیا جا سکتا ہے۔ اسے ناصرف بیٹھنے کے لیے بلکہ کمر درد کے دوران آرام، چھوٹے بچوں کو سُلانے اور خود ہلکی نیند لینے کے لیے بھی زیرِ استعمال لایا جاتا ہے اور اس کی مقبولیت میں آن لائن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 

سمارٹ سپیکرز

سمارٹ اسپیکر ایک ایسی ڈیوائس ہے جو نہ صرف میوزک چلانے کے کام آ تا ہے۔ بلکہ یہ ایک ورچوئل اسسٹنٹ کے ساتھ مربوط ہوتا ہے جو آپ کو صوتی کمانڈ دینے اور گھر میں دیگر سمارٹ آلات کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کچن سے متعلق مصنوعات

ایئر فرائر

اس پراڈکٹ کےنام سے ظاہر ہے کہ اس میں گرم ہوا کے سبب کھانے کی اشیا کو فرائی کیا جاتا ہے، جس میں کوکنگ آئل یا گھی استعمال نہیں کیا جاتا۔ یہ ان افراد کے لیے نہایت مناسب ہے جنھیں ڈاکٹر کی طرف سے آئل یا گھی میں تَلی جانے والی چیزوں سے پرہیز کرنے کی ہدایات ہوں یا پھر صحت کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایئر فرائر کا استعمال گھر کے تمام افراد کے لیے مفید ہے۔ مارکیٹ میں ہر سٹور پر ہر کمپنی کے فرائر دستیاب نہیں جو آن لائن آسانی سے مل جاتے ہیں۔

 

سمارٹ بلینڈر

پورٹ ایبل سمارٹ بلینڈر لوگوں کو چلتے پھرتے جوس، اسموتھیز، ملک شیک اور پروٹین ڈرنکس بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ وہ روایتی بلینڈر سے بھی زیادہ آسان ہیں۔ چونکہ بہت سے پورٹیبل بلینڈر میں پینے کے لیے ٹمبلر شامل ہوتے ہیں، اس لیے اضافی کنٹینرز کو دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔

طرزِ زندگی سے متعلق مصنوعات

پانی کی بوتل اور لنچ بکس

پانی پینے کے لیے استعمال کی جانے والی منفرد بوتلیں جنہیں سکول، کالج یا دفاتر جانے والے افراد زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ بوتلیں واٹر کمپنیز کی بوتل سے کہیں زیادہ مضبوط اور پائیدار ہوتی ہیں جنہیں لمبے عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان بوتلوں کی آن لائن خریداری کا رجحان دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔ اسی طرح سمارٹ لنچ بکس جن میں کھانا کافی گھنٹے تک گرم رہ سکتا ہے، بھی آن لائن آرڈر کیے جا رہے ہیں۔

بیوٹی پراڈکٹس

فیس رولر

گزشتہ دو سے تین سالوں میں بیوٹی سے متعلق کچھ نئی پراڈکٹس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جن میں سب سے زیادہ پسند اور آرڈر کی جانے والی چیز فیس رولر ہے، یہ رولر پتھر پہ مشتمل ہوتا ہے جو جِلد پر رول کیے جانے سے خون کی گردش کو تیز کرتا ہے اور چہرے پہ رونق لاتا ہے۔

 

 

کھانے پینے سے متعلق

گھر یبٹھے کھانا آرڈر کرنا اب کوئی مشکل نہیں۔ مختلف ایپس کے زریعے آپ اپنی پسندیدہ ڈش منٹوں میں منگوا سکتے ہیں۔ ہوٹلز کے علاوہ گھر بیٹھے کاروبار کرنے والی خواتین و حضرات بھی اس سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago