گوادر تا جیکب آباد ریل لنک کی تعمیر کے لیے عمان کی سرمایہ کاری کی پیشکش

اسلام آباد: بین اقوامی  خبر رساں ایجنسی نکی  ایشیا کے مطابق عمان کی ایک کمپنی  ریلوے لائن  میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے جو گوادر کو پاکستان کے مرکزی ریلوے نظام سے جوڑ دے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اربوں ڈالر کا یہ مجوزہ منصوبہ سمندری علاقے کے ریل رابطے کی کمی کو دور کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔

یہ منصوبہ چین کو افریقی ممالک تک رسائی دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس سلسے میں رواں ماہ انور ایشین انویسٹمنٹ کے نمائندوں نے پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کی جس میں  گوادر اور جیکب آباد کے درمیان 1,087 کلومیٹر طویل ریلوے کی تعمیر میں انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

سرمایہ کاری کا تخمینہ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سی پیک کے ریل منصوبوں میں سب سے اہم ایم ایل ون ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان فنانسنگ کے مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

ایسے میں عمانی پیشکش پاکستان میں ریل لنک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top