اکتوبر 2020 میں سیمنٹ کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

لاہور: سیمنٹ سیکٹر کی نمو کا سلسلہ رواں مالی سال کے اکتوبر کے مہینے میں بھی جاری رہا جہاں سیمنٹ کی کُل فروخت 5.734 ملین ٹن رہی ہے جو کہ کسی بھی ماہ میں سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر2020 میں سیمنٹ کی لوکل فروخت 15.83 فیصد کے اضافے کے بعد 4.859 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی۔

اکتوبر 2020 کے مہینے میں سیمنٹ کی درآمد میں بھی 11.58 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا یعنی بیرونی فروخت 8لاکھ 75ہزار 266 ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر میں 7 لاکھ 84ہزار 433ٹن ریکارڈ ہوئی تھی۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکسوں، ایکسائز اور ڈیوٹیز کی شرح میں کمی کی ہے اور اس سے سیمنٹ کی فروخت میں کافی حد تک اضافہ مزید بھی ہوسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ محصولات میں کمی سے حکومت ریونیو میں اضافہ کرسکتی ہے کیونکہ اِس سے سیمنٹ کی فروخت کا حجم بڑھے گا اور حکومت زیادہ ریونیوحاصل کرے گی۔

ملک کے شمالی علاقوں میں موجود سیمنٹ ملز نے اکتوبر 2020 میں 4.165 ملین ٹن لوکل مارکیٹ میں استعمال کے لیے روانہ کیے۔ یہ گزشتہ سال یعنی اکتوبر 2019 سے 3.605 ملین ٹن زیادہ ہے اور یہ 15.53 فیصد کا اضافہ ہے۔ شمالی خطے سے برآمدات 0.283 ملین ٹن رہیں جو گذشتہ سال 0.261 ملین ٹن کی برآمدات کے مقابلے میں 8.54 فیصد زیادہ ہیں۔

سدرن سیمنٹ ملز سے سیمنٹ کی فروخت میں بھی مثبت اضافہ ریکارڈ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں سدرن سیمنٹ ملز سے سیمنٹ کی فروخت 17.70 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 95 ہزار 221 ٹن ریکارڈ ہوئی جو کہ گزشتہ سال اکتوبر 2019 میں 5 لاکھ 90 ہزار 690 ٹن رہی تھیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top