Graana News

این ٹی آر سی کی شہری علاقوں کی شاہراہوں کے انتظامی امور  متعلقہ اداروں کو سونپنے کی سفارش

اسلام آباد: نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سینٹر نے شہری علاقوں کی شاہراہوں کے انتظامی امُور متعلقہ اداروں کو سونپنے کی سفارش کر دی تاکہ شہروں کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی اور سڑکوں کی مرمت و بحالی کے امُور بطریق احسن سرانجام دیے جا سکیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ٹی آر سی حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے لیے شہری علاقوں کی مرکزی شاہراہوں کی مرمت و بحالی کا کام اس لیے ممکن نہیں ہے کیونکہ اس شاہراہوں پر سفر سے ٹیکسوں اور محصول چونگی کی مد میں حاصل ہونے والی تمام آمدن ان علاقوں کی مقامی اتھارٹیز حاصل کرتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ این ٹی آر سی کے سربراہ نے حکومت کو یہ تجویز دی ہے کہ شہری علاقوں میں شاہراہوں کی مرمت و بحالی کے امُور شہروں کی مقامی متعلقہ اتھارٹیز کو سونپ دیے جائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago