نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لیے صدارتی آرڈیننس کا نوٹیفیکشن جاری 

اسلام آباد :نیا پا کستان ہا ئوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے صدارتی آرڈی نینس کا گزٹ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا  گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے نو ٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق پورے پاکستان پر ہوگا ۔یہ فوری طور پر نافذا لعمل ہو گا۔ یہ اتھارٹی انتظامی اور ما لیاتی اعتبار سےوسیع اختیارات کی حامل ہوگی جسے فنڈز جمع کرنے کیلئے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ ، بانڈز اور سکوک کے اجراء کا اختیار ہوگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آرڈی نینس کا مقصد شہریوں کو ہائوسنگ کی سہو لت فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے اتھارٹی کسی بھی وفاقی ، صو بائی یا مقا می ادارے سے کوآرڈی نیشن کرسکتی ہے۔اتھارٹی ٹرم فنا نس سر ٹیفیکیٹ یا مشارکہ سرٹیفیکیٹ کی بنیادپر بھی فنڈز جمع کرسکے گی۔اتھارٹی ڈونرز یا حکومتی اداروں سے مدد ،مالیاتی اداروں سے قرضہ لے سکے گی۔یہ اپنی بجلی پید ا یا اکھٹی بجلی خرید سکے گی۔ پبلک پرا ئیو یٹ پارٹنر شپ کے تحت کوئی بھی کام آئوٹ سروس کرسکتی ہے۔ اتھارٹی کو پراپرٹی ٹیکس یا ٹول یا لیوی لگانے یا جرمانہ کی وصولی کا اختیار ہو ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top