راولپنڈی: کینٹ ایریاز رواں ماہ 33 غیر قانونی تعمیرات کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملہ نے رواں ماہ کینٹ کی آبادیوں بغیر نقشہ کی تعمیرات پر نوٹسز جاری کیے ہیں۔ نصیر آباد ، مصریال روڈ، چوہڑ ، ٹینچ بھاٹہ، گوا لمنڈی کے علاقوں میں مالکان کو غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔ مجموعی طور پر 33 نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹسز میں ہدایت کی گئی ہے کہ تعمیرات کے نقشے فوری طور پر جمع کروائے جائیں تاکہ ان تعمیرات کی قانونی حثیت واضح ہو سکے۔
راولپنڈی کینٹ ایریاز میں مزید 33 غیر قانونی تعمیرات کو نوٹسز جاری
