راولپنڈی: میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر میں خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے سروے مکمل کیا۔ اور شہر میں 86 کمرشل اور رہائشی عمارتوں کو خستہ حال قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ خستہ حال قرار دی جانے والی عمارتوں میں میں22 کمرشل جبکہ 66 رہائشی عمارتیں شامل ہیں۔ نیز خستہ حال عمارتوں کو کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیشِ نظر فوری طور پر خالی کروائے جانے کی ہدایات ہیں۔
مزید یہ کہ خستہ حال عمارتیں بوہڑ بازار، راجہ بازار، سید پوری گیٹ، بھاپڑا بازار اور لنڈا بازار میں موجود ہیں۔ اور کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہیں۔ عمارتوں کے مالکان کے عدم تعاون پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
یاد رہے محکمۂ موسمیات کی جانب سے مون سون سیزن کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جو خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…