رین واٹر منیجمنٹ پلان کے بغیر کسی نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کو منظور نہیں کریں گے، چیئرمین آر ڈی اے

راولپنڈی: چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے کہا ہے کہ رین واٹر منیجمنٹ پلان کے بغیر کسی بھی نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کو منظوری نہیں دی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُنہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے رین واٹر کو موثر بنانے کا پلان مکمل کر چکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پنجاب کا دوسرا رین ہارویسٹنگ شہر بن چُکا ہے۔

جب آر ڈی اے کی بارش کے پانی سے متعلق تمام تجاویز لاگو ہوجائیں گی تو راولپنڈی پنجاب کا دوسرا ماحول دوست پالیسیوں والا شہر بن جائے گا۔

چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود کا کہنا تھا کہ فریش واٹر کے ریسورسز کم ہورہے ہیں جس وجہ سے آر ڈی اے نے یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کار واش اسٹیشنز اور باغبانی سمیت یہ انسان کے استعمال کے علاوہ ہر چیز کے لئے استعمال ہوسکتا ہے جس کے لئے فلٹریشن کے عمل کی ضرورت ہوگی۔

ترجمان آر ڈی اے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے مساجد میں وضو کے لئے بارش کے پانی کو استعمال کرنے اور مساجد سے آنے والے گندے پانی کو بڑے بڑے پارکوں میں آب پاشی کے لئے فنڈ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کا ادارہ بارش کے پانی کے استعمال اور ری سائیکلنگ کے لئے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گا۔

آر ڈی اے نے ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی کی مدد سے بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنسی نے اس منصوبے کے لئے 50 ملین روپے دے دیے ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top