Breaking News

سی پیک: نیشنل لاجسٹک سیل ایشیائی ریاستوں کیلئے پاکستان کے زمینی راستے کھولنےکو تیار

اسلام آباد: نیشنل جنرل لاجسٹک سیل کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ نے کہا ہے کہ (این ایل سی) چین کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے پاکستان کے زمینی راستے کھولنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے فلیگ شپ منصوبے کے امکانات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل، این ایل سی نے بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروس (CIFTIS) کے موقع پر اے پی پی کو بتایا کہ "ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے امکانات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان کے زمینی راستے خاص طور پر چین کے ذریعے وسطی ایشیا تک کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید یہ کہ نیشنل لاجسٹک سیل نے CIFTIS میں پاکستان پویلین میں ایک بوتھ قائم کیا ہے تاکہ وہ اپنی کامیابیوں خاص طور پر علاقائی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں اپنا کردار اجاگر کریں۔

 

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ این ایل سی کاشغر، سنکیانگ سے کراچی تک تجارتی راستہ کھولنے میں کامیاب رہا ہے۔ اور اس کے چینی لاجسٹک کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’صرف مغربی چین سے ہی نہیں، ہمیں شنگھائی سے بھی لوڈ مل رہا ہے، جسے یا تو تاشکرگان یا ارومچی یا کاشغر لایا جا رہا ہے۔ اور پھر ہم اسے کراچی لے جا رہے ہیں۔‘‘ NLC علاقائی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں بھی مدد کر رہا ہے۔ اور "اب ہم کارگو کو افغانستان سے کاشغر اور کاشغر سے کابل منتقل کر رہے ہیں۔ نیز بڑے تناظر میں، کمپنی کے پاس اب پہلی بار تجارتی قافلے ازبکستان اور تاجکستان کے راستے افغانستان جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اضافہ کیا کہ "ہم اپنے تاجروں کو ترکی جانے کے لیے سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ راؤنڈ ٹرپ کر رہے ہیں۔ اور ہم بہت جلد ماسکو تک سڑک کے ذریعے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔” ڈائریکٹر جنرل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جہاں تک علاقائی تجارت کا تعلق ہے NLC پورے خطے کو مربوط کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا، "این ایل سی اس میں قیادت کر رہا ہے۔ اور ایک بار، جب ہم ان تجارتی لائنوں کو قائم کرنے کے قابل ہو جائیں گے، تو ہم ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ کی بھی تلاش کریں گے۔”

حکومت پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ہب کے طور پر پاکستان کی حقیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے کوشاں ہے۔ اسی لیے ہم بیجنگ کا دورہ کر رہے ہیں۔ اور مختلف ممالک اور گاہکوں کے سامنے اپنی مصنوعات پیش کرنے کے لیے تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کا وفد دورہ کے دوران چینی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اور مزید کہا کہ ہم نے کچھ لاجسٹک کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ طے کی ہے۔ ہمارے پاس میرین سروس اور ہوائی سروس بھی دستیاب ہے۔ لہذا، ہم کسی بھی تاجر کو مکمل حل دے رہے ہیں، جو ہمارے ساتھ کاروبار کرنا چاہتا ہے۔

این ایل سی کا وفد چین کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کرے گا، جن میں جنان، شان ڈونگ صوبے شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا، “ہم اپنی مصنوعات ان کمپنیوں کو پیش کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں یہ چین اور پاکستان دونوں کے لیے اچھا ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago