لاہور: لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل سی بی ڈی ڈی اے) نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) منصوبے کے تعاون کے ساتھ سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کے لیے ایک بریفنگ سیشن کی میزبانی کی۔
لاہور میں ایک کھلی نیلامی میں 5 پرائم پلاٹوں کی کامیاب گرینڈ نیلامی کے بعد لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ عمران امین نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل یوسف جمال سے سائٹ پر ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کے حوالے سے ملاقات کی۔
ڈائریکٹر جنرل این ایل سی اور سی ای او لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے کی جگہ پر درخت بھی لگائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایل سی بی ڈی ڈی اے کے سربراہ عمران امین نے کہا کہ لاہور پرائم تعمیرات کے میدان میں ایک نئی شروعات کی علامت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی کی ٹیم اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور پوری امید ہے کہ اس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے روشن مستقبل کو فائدہ پہنچے گا۔
نیشنل لاجسٹک سیل کے (این ایل سی) ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل یوسف جمال کا کہنا تھا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر ترقیاتی کاموں کے لیے این ایل سی پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایل سی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔