این ایچ اے نے جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کر دیا

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کو بتایا گیا ہے کہ این ایچ اے نے جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے میں شامل ہوشاب سے آواران اور خضدار سیکشن پر 168 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کی دیا ہے جبکہ اس منصوبے پر کُل 32 ارب روپے لاگت آئے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے اسلام آباد میں جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوبی بلوچستان ڈویلپمنٹ سکیم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں منظور شدہ منصوبوں کی فہرست سازی، فنڈز کی تقسیم اور منظور شدہ منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں سے 90 فیصد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ 2021-22 میں 234.315 ارب روپے شامل کیے گئے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے چینی گرانٹ کے ذریعے گوادر پورٹ پر 1.2 ایم جی ڈی پلانٹ کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top