این ایچ اے کی 16.32 ارب روپے لاگت کے شاردہ – جھلکڈ روڈ  منصوبے کو منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش

اسلام آباد: وزارتِ مواصلات کے زیر انتظام ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 16.32 ارب روپے لاگت کے شاردہ – جھلکڈ روڈ  منصوبے کو منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوانے کی سفارش کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاردہ – نوری ٹاپ – جھلکڈ روڈ شاہراہ 50 کلومیٹر طویل ہو گی۔

این ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے میسرز پی ایم سی سی / ٹی ای این ای سی کو 38 کروڑ 89 لاکھ روپے مالیت کے ایک کنٹریکٹ کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں قومی شاہراہوں اور موٹر ویز نیٹ ورک پر جہاں ای ٹی ٹی ایم سسٹم نصب نہیں ہیں وہاں ٹول پلازوں پر مذکورہ نظام کی تنصیب کے لیے این ٹی آر سی سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top