اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے چترال چشمہ دوراہا روڈ کی تعمیر کے لئے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری کی سفارش کر دی۔
ترمیم شدہ پی سی ون کے تحت منصوبے پر تقریباً 13 ارب روپے لاگت آئے گی۔
این ایچ اے بورڈ نے تورخم جلال آباد روڈ پراجیکٹ کے بقیہ تعمیراتی کام کے لئے دوسرے ترمیم شدہ پی سی ون منصوبے کی منظوری کی بھی سفارش کی۔ اس پراجیکٹ پر تقریباً 11 ارب روپے لاگت آئے گی۔
اس کے علاوہ این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ نے جگلوٹ سکردو روڈ کے بھی ترمیم شدہ پی سی ون منصوبے کی منظوری کی سفارش کی جس پر تقریباً 33 ارب روپے لاگت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ میٹنگ کی صدارت چئیرمین این ایچ اے کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد خرم آغا نے کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ