Graana News

این ایچ اے نے مظفر آباد تا مانسہرہ سی پیک لنک کی تعمیر کی سفارش کر دی

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے مظفر آباد تا مانسہرہ سی پیک لنک کی تعمیر کی سفارش کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ایچ اے حکام کے مطابق بورڈ نے مظفر آباد تا مانسہرہ سی پیک لنک کی تعمیر کے پی سی ون کی سفارش کی۔ اس منصوبے پر تقریباً 45 ارب روپے لاگت آئے گی۔

علاوہ ازیں سوئی تا کشمور ہائی وے کے پی سی ون کی بھی سفارش کی گئی جس پر تقریباً 29 ارب روپے لاگت آئے گی۔

حکام کے مطابق این ایچ اے بورڈ نے تورخم تا جلال آباد روڈ افغانستان کے بقیہ تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے دوسرے ترمیم شدہ پی سی ون پر بھی غور کیا اور اس میں شامل کی گئی ترامیم کی منظوری دی۔

حکام کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے دیگر منصوبوں  کی تعمیر کے پی سی ون کی سفارشات بھی سینٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی/ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ میٹنگ کی صدارت این ایچ اے چئیرمین کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا نے کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago