اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے مظفر آباد تا مانسہرہ سی پیک لنک کی تعمیر کی سفارش کی گئی۔
این ایچ اے حکام کے مطابق بورڈ نے مظفر آباد تا مانسہرہ سی پیک لنک کی تعمیر کے پی سی ون کی سفارش کی۔ اس منصوبے پر تقریباً 45 ارب روپے لاگت آئے گی۔
علاوہ ازیں سوئی تا کشمور ہائی وے کے پی سی ون کی بھی سفارش کی گئی جس پر تقریباً 29 ارب روپے لاگت آئے گی۔
حکام کے مطابق این ایچ اے بورڈ نے تورخم تا جلال آباد روڈ افغانستان کے بقیہ تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے دوسرے ترمیم شدہ پی سی ون پر بھی غور کیا اور اس میں شامل کی گئی ترامیم کی منظوری دی۔
حکام کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے دیگر منصوبوں کی تعمیر کے پی سی ون کی سفارشات بھی سینٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی/ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ میٹنگ کی صدارت این ایچ اے چئیرمین کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا نے کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔