این ایچ اے نے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے نجی سیکٹر سے 144 ارب کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے گزشتہ ایک سال میں نجی سیکٹر سے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 144 ارب روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ ملک میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری یعنی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ سے زیادہ ہے۔

این ایچ اے کے افسران کے مطابق ان تمام منصوبوں کی تکمیل سے تقریباً 391 ارب کا ریوینیو حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے یہ تمام منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مکمل کیے جائیں گے۔

اس طرح کے منصوبوں میں پرائیویٹ پارٹی کے ذمے ڈیزائن، کنسٹرکشن اور آپریشن کے تمام تر اقدامات ہوتے ہیں جس کے بدلے میں کچھ عرصے تک اُسے ریوینیو حاصل کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس طرح کے پراجیکٹس کی چند مثالیں اسلام آباد تا لاہور موٹروے، کراچی حیدرآباد موٹروے اور سیالکوٹ لاہور موٹروے ہیں۔

حیدر آباد سکّر موٹروے کے لیے ایکنک نے 165 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے جو کہ 365 کلومیٹر طویل ہوگی۔

اسی طرح سے سیالکوٹ تا کھاریاں اور کھاریاں تا راولپنڈی منصوبہ بھی پائپ لائن کا حصہ ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago