اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں معیاری سڑکوں کا قیام اور موجودہ سڑکوں کی کشادگی اُن کی اولین ترجیح ہے۔
این ایچ اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں معیاری سڑکوں کا قیام ہی اُن علاقوں کی پسماندگی کا تدارک کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ژوب تا کچلک سڑک پر سی پیک کے تحت 10 ہزار ملین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
اسی طرح بسیمہ تا خضدار سڑک کی تعمیر پر رواں پی ایس ڈی پی میں 1500 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔