Everyday News

اسلام آباد: انڈر پاس کی دیوار گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت، این ایچ اے کی تردید

اسلام آباد: این ایچ اے نے پشاور روڈ گولڑہ موڑ کے قریب بارش کے باعث انڈر پاس کی دیوار گرنے سے 11 ہلاکتوں کی تردید کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے ایک سرکاری بیان میں وضاحت کی کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک عمارت کی دیوار مزدوروں کے لگائے گئے خیمے پر گر گئی۔ یہ مزدور مبینہ طور پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے حکم کے تحت شہر کے گرینڈ ٹرنک روڈ پر ایک انڈر پاس کی تعمیر کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ تاہم، این ایچ اے نے کچھ میڈیا رپورٹس کی تردید  کرتے ہوئے واضح کیا کہ منہدم ہونے والی دیوار انڈر پاس کے ڈھانچے کا حصہ نہیں تھی۔ بیان میں انڈر پاس کی تعمیراتی جگہ کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ بارشوں کی وجہ سے گرنے والی دیوار ایک انڈر پاس کی ہے۔‘‘ نیز این ایچ اے نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

علاوہ ازیں انڈسٹریل ایریا I-9 کے پولیس سپرنٹنڈنٹ خان زیب نے تصدیق کی کہ حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی لاشیں مشینری کی مدد سے ملبے سے نکالی گئیں۔ اور پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید یہ کہ 6 زخمی افراد کو بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سے ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ باقی پانچ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور الامین مینگل نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ اور اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے افسوسناک خبر شیئر کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ مزید برآں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو جاری موسلادھار بارشوں کی روشنی میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago