اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی درخواست پر بہارہ کہو میں مشروط طور پر مری روڈ کے ایک حصے کی مرمت کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ مری روڈ کا تباہ شدہ حصہ بائی ہاس اور فلائی اوور کی تعمیر کے دوران خراب ہو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس اگست میں بائی پاس منصوبے کی تکمیل کے بعد فلائی اوور کے نیچے مری روڈ کے خستہ حال اور تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا، جس سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فلائی اوور اور بائی پاس کے منصوبے پر سی ڈی اے نے عملدرآمد کیا، جبکہ مری روڈ این ایچ اے کی ملکیت تھی۔
بائی پاس پراجیکٹ کے آغاز کیلئے این ایچ اے سے این او سی حاصل کرنے پر سی ڈی اے نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ وہ مری روڈ کی مرمت اور اوور ہال کرے گا۔ تاہم بائی پاس منصوبے کی تکمیل کے بعد این ایچ اے کو اپنی درخواست میں سی ڈی اے نے استدعا کی کہ اسے مالی چیلنجز کا سامنا ہے۔ لہٰذا این ایچ اے مرمت کا کام کرے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…