Everyday News

این ایچ اے کا مری روڈ کے خراب حصے کی فوری مرمت کا مطالبہ

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) نے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے مری روڈ کے ایک حصے کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ یہ مری روڈ کا وہ حصہ ہے جسے بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے دوران نقصان پہنچا تھا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے  مطابق مری روڈ این ایچ اے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جبکہ بہارہ کہو بائی پاس سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔ بائی پاس کی تعمیر کے دوران نئے بنائے گئے فلائی اوور کے نیچے مری روڈ کے حصے کو کافی نقصان پہنچا۔ تاہم بائی پاس کی تکمیل کے باوجود سی ڈی اے نے ابھی تک اس سیکشن کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا۔

مزید برآں، بائی پاس روڈ سے منسلک انڈر پاسز منقطع ہیں، کیونکہ دونوں طرف سروس روڈز کی تعمیر ابھی تک زیر التوا ہے۔ سڑک کی ابتر اور ناہموار حالت کے حوالے سے عوام کی متعدد شکایات کے جواب میں این ایچ اے اور سی ڈی اے حکام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران این ایچ اے حکام نے عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے مری روڈ پر مرمتی کام شروع کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر حکام نے اجلاس کو یقین دلایا کہ کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں یہ کہ سی ڈی اے فی الحال نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ جو بائی پاس روڈ کی تعمیر کا ذمہ دار ٹھیکیدار ہے۔ اور مری روڈ کی اوورہالنگ اور انڈر پاسز کو سروس روڈز کے ذریعے جوڑنے کے اضافی کاموں کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ لہٰذا اجلاس میں شریک سی ڈی اے نے تصدیق کی کہ این ایچ اے نے مری روڈ کی مرمت اور تزئین و آرائش کی درخواست کی تھی۔ اور سی ڈی اے نے ضروری کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

مزید یہ کہ این ایچ اے نے اس سے قبل بائی پاس منصوبے کے آغاز کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔ اس شرط کے ساتھ کہ سی ڈی اے منصوبے کی تکمیل پر مری روڈ کی مرمت کا کام کرے گا۔

سی ڈی اے اضافی کام کے طور پر ان خدشات کو دور کرنے کے لیے این ایل سی کے ساتھ سرگرم عمل ہے، جس کا مقصد نئے ٹینڈرنگ کے عمل کی ضرورت کو روکنا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ پر امید ہیں کہ این ایل سی فوری طور پر مطلوبہ کام شروع کر دے گا۔ بصورت دیگر، سی ڈی اے اس منصوبے کے لیے نئے ٹینڈر جاری کرنے پر غور کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago