Graana News

گذشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب زدگان میں 32.88 ٹن خوراک تقسیم، این ایف ار سی سی

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 جہازوں کے ذریعے سیلاب زدگان میں 32.88 ٹن خوراک تقسیم کی گئی اور 87 افراد کی جان بچائی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ایف آر سی سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سندھ کے جنوبی اور مشرقی کے علاقے، مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخواہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں سے انفراسٹرکچر کے حوالے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 12 ہزار 418 کلومیٹر پر محیط سڑکیں اور 390 پُل تباہ ہوئے۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے آغاز سے لے کر اب تک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر 516 پروازوں کے دوران 4570 افراد کی جان بچا چکے ہیں۔

این ایف آر سی سی حکام کے مطابق ملک بھر میں اب تک 147 ریلیف کیمپ، 300 سے زائد میڈیکل کیمپ اور 278 امدادی سامان اکٹھا کرنے کے کیمپس لگائے گئے ہیں۔ ان میڈیکل کیمپس میں اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 506 افراد کا علاج ہو چکا ہے جبکہ مریضوں کو 5 دن کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق امدادی سامان اکٹھا کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپس میں 8281 ٹن سے زائد امدادی سامان اکٹھا کیا چکا ہے جبکہ 7940.6 ٹن سامان سیلاب زدگان میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں 74 لاکھ ادویات بھی اکٹھی کی جا چکی ہیں جن میں سے 72 لاکھ ادویات سیلاب زدگان میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے 4 ہزار 8 ٹن خوراک کے پیکٹ، 1 ہزار بچوں کی خوراک کے پیکٹ، 460 ٹینٹ، 2000 کچن سیٹ، 50 بیڈ، 50 کشتیاں، 1 ہزار حفظانِ صحت کے ڈبے، 2.63 ٹن اشیائے خورونوش اور 15.6 ٹن کی ادویات سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پاکستان بھیجی جا چکی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 31 ٹن کھانے پینے کی اشیاء، 21 ہزار 2 سو 45 کھانے کے پیکٹ، 1 ہزار ٹینٹ، 1 ہزار بیڈ، 6.9 ٹن ادویات اور 82.5 ٹن کی خشک خوراک پاکستان بھیجی جا چکی ہے۔ جبکہ چین کی جانب سے 5 ہزار 7 سو 19 ٹینٹ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھیجے جا چکے ہیں۔

این ایف آر سی سی کی رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیلجیئم کی جانب سے 300 ٹینٹ، جاپان کی طرف سے 700 ٹینٹ اور 306 بیڈ جبکہ ازبکستان کی جانب سے 25 ٹن کھانے پینے کا سامان اور 9 ٹن بیڈ عطیہ کیے گئے۔

قطر کی جانب سے 5 ٹن ادویات، 291 تکیے اور 3 سو کمبل جبکہ امریکہ نے 14 ہزار 4 سو 60 کچن سیٹ اور 2 ہزار 8 سو 80 پلاسٹک شیٹس عطیہ کیں۔

این ایف آر سی سی کے رپورٹ کے مطابق فرانس نے 204 ٹینٹ، 208 کچن سیٹ، 422 میڈیکل باکس، 78 واٹر پمپس، 70 موٹر پمپس اور 1 ہزار 1 سو 25 بیڈ عطیہ کیے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago