Graana News

موسم سرما سے قبل سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانے کا فیصلہ: این ایف آر سی سی

اسلام آباد: نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کے حالیہ اجلاس میں موسمِ سرما سے قبل سیلاب متاثرین کے بحالی کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے این ایف آر سی سی کے اجلاس میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے انسانی جانوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ سیلاب میں ہونے والے نقصانات ماضی کی تمام قدرتی آفات کے نقصانات کی نسبت کئی گنا زیادہ ہیں۔ حالیہ بارشوں سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں 1 کروڑ 60 لاکھ بچے شامل ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ متاثرہ افراد کی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے بالخصوص بچوں کی خوراک اور حاملہ خواتین کے لیے سپلیمنٹری خوراک لازمی ہے کیونکہ غذائیت کی کمی کی وجہ سے صحت کے مسائل کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ میں سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا بڑا خطرہ موجود ہے۔ اعلیٰ حکام نے ہدایت کی کہ بیماریوں کے پھیلنے بالخصوص ڈینگی، ہیضہ اور اس طرح کی دیگر بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔

اعلیٰ حکام نے جنگی بنیادوں پر مشترکہ سروے کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نقصان کا واضح اندازہ لگایا جا سکے اور سردیوں کے آغاز سے قبل اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago