اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکٹ ایکٹ 2020 کو مکمل طور پر لاگو کرنے اور اس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے وراثتی مسائل کے حل کا اعلان کردیا ہے۔
اس ضمن میں اطلاق کے سسٹم کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے سمندر پار پاکستانیوں کو آسانی سے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اور وراثتی سرٹیفکیٹ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد مل سکیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سمندر پار پاکستانیوں کو جائیداد کے قانونی ورثاء کے ہمراہ پاکستان آنا پڑتا تھا تاہم اب یہ کام اُن کے آئے بغیر بھی ہوسکے گا۔
فارن سکریٹری محمود کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ قانون کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور اوورسیز پاکستانیوں کو اس عمل کی مکمل ٹریننگ دے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Great