اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے وراثتی مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے اُن کو وراثتی سرٹیفکیٹ دینے کے لیے آن لائن سسٹم تیار کرلیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بُخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ اعلان کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے اس آن لائن سسٹم کی منظوری دے دی ہے اور اب یہ معاملہ انتہائی آسان ہوگیا ہے۔
نادرا اس ضمن میں مزید سکسیشن فسیلیٹیشن یونٹس کا قیام بھی کرے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔