Graana News

سی ڈی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو کو ملانے والی رابطہ سڑکوں کے لیے نئی شاہراہ کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیکیورٹی انتظامات کی بہتری کے پیشِ نظر ڈپلومیٹک انکلیو اور اس کے توسیعی علاقے کو آپس میں ملانے کے لیے نئی سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق پرانا ڈپلومیٹک انکلیو مکمل طور پر محفوظ علاقہ ہے، تاہم انکلیو اور اس سے ملحقہ علاقے کے درمیان تھرڈ ایونیو پر ایک سڑک ہے جسے مقامی افراد اور عام لوگ اکثر استعمال کرتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سڑک کے دوسری طرف ایک دوست ملک کا سفارت خانہ موجود ہے اس لیے حکومت نے بہتر سیکیورٹی انتظامات کے لیے دونوں علاقوں کو ملانے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لیے تھرڈ ایوینیو کو مستقل طور پر بند نہیں کیا جائے گا لیکن محدود ٹریفک کی اجازت ہوگی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اکثر مسافروں جیسے یونیورسٹی کے طلباء، بری امام کے زائرین، بری امام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو متبادل سڑک فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سفارت خانے کے ایک طرف سے 3 کلومیٹر متبادل سڑک گزرے گی۔ اس حوالے سے سڑک کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کا ڈیزائن مکمل ہونے کے بعد ٹینڈر طلب کرنے سے قبل مجوزہ منصوبے کے پی سی ون کی منظوری لی جائے گی۔ یہ منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہو جانے کا امکان ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago