اسلام آباد: نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت ملک بھرمیں کم لاگت کے تقریباً پینتالیس ہزارمکانات زیرتعمیرہیں۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پالیسی بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کہی۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کے نتیجے میں نجی شعبے نے تیس لاکھ سے زائد مکانات کی تعمیرکے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تین سو سترہ تجاویز جمع کرائی ہیں۔
ہاؤسنگ سکیم کے تحت دو سو انہتر ارب اسی کروڑ مالیت کے قرضوں کی فراہمی کے لئے بینکوں کودرخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق نو ہزار نو سو چونسٹھ درخواستوں پر تینتیس ارب چالیس کروڑ روپے کاقرضہ دیا جا چکا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…