جمعرات سے لاہور اور اسلام آباد میں مون سون کا ایک نیا اسپیل داخل ہونے کو تیار

جمعرات سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی شدید ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جبکہ بدھ سے کراچی میں مون سون ہواؤں کی شدت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے میں ملک کے مختلف حصے ہلکی اور تیز بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ منگل اور بدھ کے روز کراچی اور سندھ کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز بالائی خیبرپختونخوا، لاہور، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا مکان ہے۔

مون سون بارشوں کے حالیہ احوال کے مطابق جمعہ 29جولائی سے لے کر یکم اگست بروز پیر تک کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، لاہور، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top