مون سون: آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع، محمکہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔ آج شام سے 17 جولائی کے دوران بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے امکان کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم دریاؤں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام سے ملک میں داخل ہوں گی۔ اور بالائی و وسطی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی۔ اور آج بروز بدھ سے 17 جولائی کے دوران آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات، اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

مزید یہ کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، آندھی اور جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top