اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کے مطابق آج رات 22 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے مون سون سسٹم کے زیر اثر کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ نیز مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں 23 سے 27 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں کُرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں بھی 24 سے 26 اگست تک وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار میں 25 اور 26 اگست کو بادل برس سکتے ہیں۔
مزید یہ کہ 23 سے 26 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں موسلادھار بارشیں شہری سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔ اور اس دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مذکورہ بالا صورتحال کے باعث کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ نیز سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایات ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ