Real Estate

نئے گھر کی تعمیر یا تعمیر شدہ گھر، بہترین انتخاب کیا؟

کسی بھی سہولت کے حصول کے لیے محنت اور پیسہ دو اہم عنصر ہیں۔ نئے گھر کی خواہش زندگی کی ان اولین خواہشات میں سے ایک ہے جس پر ہر سمجھدار انسان سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتا ہے۔ تاہم نیا گھر حاصل کرنے سے لے کر اس میں منتقل ہونے تک مختلف مراحل سے گزر ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، کیا تعمیر شدہ گھر مناسب ہے یا اس کی تعمیر؟ یہ وہ اہم سوال ہے جس کا جواب آپ کے وقت، سرمائے اور من پسند تعمیر پر منحصر ہے۔ لہٰذا ایک تقابلی جائزہ اور موازنہ آپ کو بہترین انتخاب کی طرف لے جا سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گھر تعمیر کرنے کے فوائد

خوابوں کے گھر میں رہنے کی خواہش سب کی ہوتی ہے۔ جبکہ خوابوں کا گھر ہر انسان کی عمر، ذوق اور پسند کے مطابق مختلف ہوتا ہے۔ گھر کی تعمیر سے متعلق ناواقف لوگوں کے لیے یہ جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔ تاہم ایک بھی فٹ پر سمجھوتہ نہ کرنے والے افراد تعمیر شدہ گھر کی نسبت اپنی مرضی سے گھر کی تعمیر پر انحصار کرتے ہیں۔

 

 

گھر کی حسبِ ضرورت تعمیر

گھر کی تعمیر سے متعلق سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ آپ اسے حسبِ ضرورت تعمیر کرا سکتے ہیں۔ جیسا کہ گراؤنڈ فلور پر کمروں، ڈرائنگ، ڈائننگ اور کچن سے لے کر آپ اپنے مطابق ہر جگہ کا رقبہ اور تعمیر کے طرز کا تعین کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگر آپ کو وقت اور سرمائے کی کمی کا سامنا ہے تو بھی آپ مکمل گھر کے بجائے ضروری حصے تعمیر کر سکتے ہیں۔ ان میں وہ حصے شامل ہیں جو فی الوقت آپ کی ضرورت ہوں۔

 

گھر کی تعمیر میں کم لاگت

پچھلی دہائیوں کی نسبت موجودہ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملتی ہے۔ جہاں تعمیراتی شعبے نے ترقی کی ہے۔ وہیں گھروں اور زمینوں کی قیمتوں میں واضح اضافے کے ساتھ سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ اور لوگوں کا اعتماد بڑھنے لگا ہے۔

لہٰذا تعمیر شدہ گھر خریدنے کی نسبت اگر آپ پہلے سے زمین یا پلاٹ کے مالک ہیں جس پر آپ گھر بنانا چاہتے ہیں تو یقیناَ آپ کم لاگت پر گھر تعمیر کر سکیں گے۔

 

 

گھر کی تعمیر و مرمت سے بچاؤ

تعمیراتی شعبے کی ترقی نے تعمیراتی مٹیریل سے وابستہ سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار کاروباری آسانیاں پیدا کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں بہتر سے بہترین کوالٹی کے مٹیریل کی دستیابی ممکن ہے۔ اور اس کی بدولت گھر ایڈوانس ٹیکنالوجی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مزید براں مضبوط و مکمل تعمیراتی مواد پر مبنی آپ کا گھر کسی بھی نا خوشگوار وقت سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اور آپ بار بار گھر کی تعمیر و  مرمت، ٹپکتی چھتوں اور ٹوٹے پائپوں جیسے نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

 

گھر تعمیر کرانے کے نقصانات

اگرچہ گھر کی تعمیر ہمیشہ سے ایک مثبت عمل ہے۔ تاہم تعمیر کے دوران درپیش مسائل پر ایک تنقیدی نظر ڈالنا کچھ غلط نہیں۔

 

گھر کی تعمیر تک طویل مدتی انتظار

گھر کی منصوبہ بندی اور حکومتی اداروں سے منظوری کے بعد امتحان شروع ہوتا ہے گھر بنوانے والے افراد یا مالک کا۔ مثال کے طور پر پہلی اینٹ لگنے سے لے کر گھر میں منتقل ہونے تک تمام امور سر انجام دینے کی ذمہ داری اٹھانا ہوتی ہے۔

مزید یہ کہ گھر کی تعمیر بلاشبہ ایک طویل مدت پر مبنی انتظار ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر صبح سے شام تک مزدوروں کے ساتھ تعمیراتی مقام پر موجودگی بہترین نتائج کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

 

 

گھر کی تعمیر تک کاروباری مصروفیات سے دوری

روزانہ کی بنیاد پر جاری گھر کے تعمیراتی مراحل بے انتہا توجہ طلب ہوتے ہے۔ اگر آپ ٹھیکیدار پر مکمل اعتماد بھی کرتے ہوں تو یہ ممکن ہے کہ آپ کی مطلوبہ تعمیر میں کمی بیشی واقع ہو جائے اور حتمی نتائج تسلی بخش نہ ہوں۔ لہٰذا گھر کی تعمیر میں مصروف افراد اپنے دن کا بیشتر وقت اسی مقام پر گزارنے پہ مجبور ہوتے ہیں جس کے باعث ان کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ یا پھر نوکری پیشہ افراد اپنے دفتر میں مناسب وقت نہیں دے پاتے۔

 

تعمیراتی مٹیریل کی بڑھتی لاگت

کسی بھی گھر کی تعمیر کے لیے آپ کو کم از کم مہینوں یا سال پر محیط وقت درکار ہوتا ہے۔ جس میں وقت اور محںت کے ساتھ ساتھ آپ کو یقیناَ خاطر خواہ سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں، تعمیراتی مٹیریل کی لاگت میں مہنگائی اور دوسرے ممکنہ اسباب کی بدولت اضافہ دیکھنےکو ملتا ہے۔ اس لیے یہ ممکن ہے کہ گھر کی تعمیر کے دوران آپ کو دگنے یا اندازے سے زائد سرمائے کی ضرورت ہو۔

 

 

تعمیر شدہ گھر کے فوائد

پہلے سے تعمیر شدہ گھر خریدنے کے بلاشبہ کچھ اہم فوائد ہیں۔

 

تعمیر شدہ گھر کی خریداری، ایک سہولت

 تعمیر شدہ گھر خریدنے کا ایک اہم فائدہ یہ ہے۔ کہ آپ اپنے نئے گھر میں فوری منتقل ہو سکتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہتر اور موزوں ہے جن کے معمولاتِ زندگی سخت اور مصروف ترین شیڈول پر منحصر ہیں۔ اور انہیں جلد از جلد آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

 

گھر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

قیمت میں اتار چڑھاؤ آپ کی جائیداد کے مقام پر منحصر ہے۔ آپ اکثر علاقوں میں قیمت کے رجحانات کا واضح اندازہ حاصل کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اس کی بدولت ایسی پراپرٹی خریدنے کا فیصلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جس سے مستقبل میں زیادہ بہتری کے امکانات ہوں۔

 

گھر میں اضافی اور ممکنہ تبدیلیاں

مکانات میں عام طور پر باغیچے بنائے جاتے ہیں۔ درخت آپ کے گھر کو ضرورت سے زیادہ گرمی سے بچانے کے لیے سایہ فراہم کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ گھر کو ٹھنڈا کرنے کے اخراجات کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ یہ ایک نظر انداز کیا جانے والا عنصر ہوسکتا ہے۔ تاہم گھر میں سبزہ اگانے یا پھر دیگر تزئین و آرائش کے پیش نظر ممکنہ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

 

تعمیر شدہ گھر خریدنے کے نقصانات

تعمیر شدہ گھر منتخب کرنے کا منفی پہلو یہ ہے کہ آپ کو اس کی تزئین و آرائش کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اور زیادہ آرائش اضافی لاگت کا باعث بنتی ہے۔ مزید برآں، پرانے گھروں کو اکثر پلمبنگ اور بجلی کے معائنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا س سے پہلے کہ آپ معاہدے پر دستخط کریں۔ یہ یقینی بنا لیں کہ ہر چیز بہتر اور ورکنگ حالت میں ہے۔ اور موثر طریقے سے کام کر رہی ہے ورنہ مرمت کے اخراجات ہزاروں یا لاکھوں روپے کے خرچ کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایسے مکانات جو چند سال پرانے ہیں، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یا پھر خراب چھتیں، ٹوٹے پائپ یا ناقص سیوریج سسٹم جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

 

 

تعمیر شدہ گھر میں آلات کی خرابی

تعمیر شدہ گھر خریدنے پر اگر بجلی سے منسلک پانی کی موٹر سالوں پرانی نصب شدہ ہے۔ تو وہ کسی بھی وقت آپ کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ مزید یہ کہ اکثر ایسے آلات جدید آلات کی نسبت زیادہ توانائی اور بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago