اسلام آباد میں نئے ہائیکنگ ٹریلز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے ممبر وقار زکریا کا کہنا ہے کہ شہر میں نئے ہائیکنگ ٹريلز کے پی سی ون پر کام جاری ہے اور ان کی باقاعدہ تعمیر پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹریلز کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا جب کہ نئے ٹریلز کی تعمیر بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ابھی چھے ہائیکنگ ٹریلز ہیں تاہم اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے پاس اتنی افرادی قوت نہیں کہ سب کا خیال رکھا جا سکے۔

ابھی وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے پاس 30 سے بھی کم افرادی قوت ہے تاہم نئی بھرتیوں پر کام جاری ہے۔

وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی نئی چیئر پرسن کا کہنا ہے کہ نئے ٹریکس پر کام جلد شروع ہوگا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی جگہ بہتر پیٹرولنگ کے لیے گارڈز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔

سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے مطابق ٹریل ون پر آنے والوں کو کم سے کم دو گھنٹے پیر سوہاوہ روڈ کے ٹاپ ٹرمینل تک پہنچنے میں لگتے ہیں۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد خاص طور پر ویک اینڈ پر ان ٹریلز کا رُخ کرتی ہے۔ مقامی لوگوں کے علاوہ سفارت کاروں سمیت غیر ملکی بھی وہاں باقاعدگی سے آتے ہیں۔

ٹریلز ابھی اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرِ انتظام ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago