ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال میں ایم ڈی اے متعدد نئے ترقیاتی پراجیکٹ لانچ کر رہا ہے ،حا ل ہی میں ایم ڈی اے کی طرف سے بی سی جی چوک کی توسیع ،لودھراں روڈ کی امپروومنٹ و توسیع اور چوک شاہ عباس سے سورج کنڈ روڈ امپروومنٹ جیسے ترقیاتی پراجیکٹ کا آغا ز کیا گیا ہے۔ لودھراں روڈ کی امپروومنٹ پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 293 ملین ہے ۔ اس منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا جاچکا ہے ۔ منصوبے کے تحت نئے روڈ پر فٹ پاتھ تعمیر کئے جائیں گے اور ڈرینج سسٹم کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی ۔
ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق اداروں کو ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈزکے حوالے سے کسی قسم کی کمی نہیں نہ ہی اس سلسلے میں مسائل کا سامنا ہے۔