سعودی عرب: نیوم نے اپنا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ’سیرانا‘ متعارف کرا دیا

اسلام آباد: سعودی عرب کے نئے شہر نیوم نے اپنا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ’سیرانا‘ متعارف کر ادیا ہے۔ جو شمال مغربی سعودی عرب میں نئی پائیدار علاقائی ترقی کے اندر ایک نیا سیاحتی مقام ہے۔ خلیج عقبہ کی ساحلی پٹی پر واقع اس انتہائی پرتعیش مقام پر 65 کلیدی ہوٹل کے ساتھ ساتھ 35 خصوصی رہائش گاہیں ہوں گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سیرانا کے اس خوبصورت مقام پر فطرتی حُسن برقرار رکھتےہوئے مخصوص تکنیکی طریقوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ نیز پہاڑوں اور وادی میں ایک منفرد فن تعمیر کے ساتھ علاقائی ورثے کو خراج تحسین ہے۔ یہ اقدام بلاشبہ نیوم کی فطرت سے ہم آہنگی کا فروغ ہے۔

مزید یہ کہ یہ دلکش مقام بحیرہ احمر کے نظاروں سے مزین ہے، جو منفرد تعمیراتی ڈیزائنز کے ساتھ مختلف مسحور کن نظارے پیش کر رہا ہے۔ ساحلی علاقے سے ابھرتے ہوئے مخصوص ستون آس پاس کی چٹانوں اور نباتات کے لیے تکمیلی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس دلکش مقام تک پہنچتے ہوئے مہمان آبی سفر پر گامزن ہوں گے، جو انہیں خوبصورت منزل تک لے جائے گا۔

علاوہ ازیں، ایک سگنیچر بیچ کلب، اسپاس، اور جدید ترین فلاح و بہبود کی سہولیات سیاحوں کے آرام کے لیے پیش کی جائیں گی۔ اپنے قیام کے دوران سیاح پرکشش مقام سے لطف اندوز ہونے کے لیے چہل قدمی یا گھڑ سواری کے زریعے دریافت کی جانے والی پگڈنڈیوں کا استعمال کر سکیں گے۔ اور سمندر، پہاڑ اور وادی کے دلکش نظارں سے مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ مقام مزیدار کھانے اور تفریح پر مشتمل مہمانوں کے اپنے ذوق اور دلچسپیوں کے لیے ایک ویسع رینج کو پورا کرتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top