Breaking News

سعودی عرب: نیوم نے آرٹ اور انٹرٹینمنٹ کے نئے مقام ’اوتامو‘ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: سعودی عرب میں تعمیر کیے جانے والے نئے شہر نیوم نے ’اوتامو‘ کی نقاب کشائی کر دی، جو آرٹ اور تفریح کے لیے ایک عمیق مقام ہے۔ یہ عالمی فنکاروں کی میزبانی کے لیے وہ جدید منزل ہے، جو تقریبات اور ایونٹس کے لیے ایک منفرد اور یکسر مختلف مقام ہے۔ ’اوتامو‘ شمال مغربی سعودی عرب میں ایک پائیدار علاقائی ترقی کو اجاگر کرےگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق خلیج عقبہ کی ساحلی پٹی کے ساتھ واقع ایک پہاڑ میں اوتامو موسیقی کی تقریبات، نمائشوں اور آرٹ کی سرگرمیوں کے لیے ایک منفرد پس منظر لیے ہے، جو روایتی تفریحی تجربات کو بدل دے گا۔ قدرتی خوبصورتی اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے اس مقام کو ایک ایسی جگہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جہاں آرٹ اور فن تعمیر ہم آہنگی ہے۔ اور جو دیکھنے والوں کو واقعی منفرد تجربات سے ہمکنار کرے گا۔

مزید یہ کہ مہمان گرینڈ ہال تک پہنچنے سے پہلے بہت بڑے باغ پر مبنی کے ایک توسیعی راستے سے گزرتے ہوئے اوتامو پہنچیں گے، جس میں جھاڑیوں، جڑی بوٹیوں اور پھولوں کی 50 سے زائد اقسام شامل کی گئی ہیں۔ 64 میٹر اونچا داخلی دروازہ، جو آرٹ اور ڈیزائن کا شاہکار ہے، اندر آنے والے مہمانوں کو حیرت انگیز تجربات کا منظر پیش کرتا ہے۔

علاوہ ازیں، مستقبل کا تھیٹر کہلائے جانے والا ہال جہاں حقیقت اور ڈیجیٹل دائرے آپس میں ملتے ہیں، اوتامو وہاں ایسے پروگرامز کی میزبانی کرے گا جو تفریح کے معیار کو نئے سرے سے تعین کرتے ہیں۔ یہ کثیرالامقاصد کا وہ مقام ہے جہاں وی آئی پی لاؤنج اور سگنیچر ریسٹورینٹس اسے دنیا کے جداگانہ مقامات میں سے ایک بنا دیں گے۔ اور یہ دنیا بھر کے مایہ ناز فنکاروں کی صلاحیتوں کو شرفِ میزبانی بخشے گا۔

گہرائی اور باریک بینی سے فنکارانہ تنصیبات اور پرفارمنس کی سہولت کے لیے اس مقام کو احتیاط سے تیار کیا جا رہا ہے۔ ایڈوانسڈ آڈیو ویژول سسٹم مہمانوں کا دل موہ لیں گے۔ اور کارکردگی کا حصہ بن کر مہمانوں کو سمعی و بصری حیرت میں ڈھانپیں گے۔

پائیدار ترقی کو مدنظر رکھتےہوئے نیوم کے تحفظ کے لیے اوتامو کے ڈیزائن اور تعمیر میں جدید تکنیکوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، تاکہ ارد گرد کے ماحول میں کم سے کم مداخلت کو یقینی بنایا جا سکے۔ نیوم کی ترقیاتی خبروں میں سیرانا، ایپیکون، اور لیجا کے سیاحتی مقامات بھی شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago