اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر ارکان شرکت کریں گے۔
کونسل آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور اہم اقتصادی اہداف کی منظوری دے گی۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1235 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح وفاق اور صوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 2135 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
وزارت منصوبہ بندی ڈویژن کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف 4.8 سے 5 فیصد اور افراط زر کا ہدف 8 فیصد رکھنے کی تجویز ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ کے تحت 526 ارب روپے وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے 558 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…