Everyday News

ہری پور میں تقریباً ایک درجن اینٹوں کے بھٹے سیل کر دیے گئے

ہری پور: ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران تقریباً ایک درجن اینٹوں کے بھٹوں کو سیل اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ان سیل شدہ یونٹس میں سے، تین اینٹوں کے بھٹوں کو ہائی کورٹ کے احکامات اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ضلعی انتظامیہ مختلف مقامات میں معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کو نافذ کرنے کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق، خانپور کے اسسٹنٹ کمشنر نے سٹون کرشنگ کے متعدد پلانٹس کا دورہ کیا۔ جس میں صوبائی حکومت کی طرف سے لازمی ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ دوروں کے دوران ان پلانٹس کے مالکان کو ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید برآں شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ترناوا اور کھوئی نارا کے دورے کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو سٹاف کو عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات دیں۔ عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے سب رجسٹرار آفس خانپور میں بھی اچانک معائنہ کیا گیا۔

دریں اثنا، خانپور اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ لائیو سٹاک کے سپروائزر کے ساتھ مل کر 14 دکانوں پر دودھ کے نمونوں کی جانچ کی۔ معائنے کے نتیجے میں 320 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کیا گیا جو پانی کی زیادتی کی وجہ سے مضر صحت پایا گیا۔

علاوہ ازیں پانچ دکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اور دودھ کی سپلائی کو آلودہ کرنے پر متعدد دودھ فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے افغان مہاجرین کیمپ کے قریب تربیلا جھیل میں چلنے والی مسافر کشتیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کشتی مالکان پر زور دیا کہ وہ حفاظتی اقدامات کو ترجیح دیں اور ماہی گیروں کو بارش کے دوران پانی کی سطح میں ممکنہ اضافے کے بارے میں خبردار کیا۔

مزید برآں، کشتی کے مالکان کو قانونی ضوابط کی تعمیل پر زور دیتے ہوئے اوور لوڈنگ کارگو اور مسافروں کے خلاف تنبیہ کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago