Graana News

حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا: این ڈی ایم اے

اسلام آباد: ملک بھر میں آنے والا سیلاب اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں سیلابی تباہی سے اموات کی تعداد 1545 ہوگئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ڈی ایم اے کی تازہ ترین ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ اور 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، متاثرین بے یار و مددگار کسی مسیحا کے منتظر ہیں، دوسری جانب انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوچکا، دور دراز دیہات تک امداد پہنچانا بڑا امتحان بن گیا ہے۔

بلوچستان میں بھی بپھری موجوں نے ہر چیز تہس نہس کردی ہے، اربوں روپے کی املاک تباہ ہوچکی، غذائی قلت کی وجہ سے متاثرین کو نئی آفت نے آن لیا ہے۔

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی ابتر ہے، بے گھری کا دکھ جھیلنے والے مسیحا کے منتظر ہیں۔

ادھر بلوچستان کا سیلابی پانی مسلسل منچھر جھیل میں داخل ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، دو مقامات سے کٹ لگانے کے باوجود بھی پانی کی سطح 121.5 آر ایل برقرار ہے، سیہون کی 10 یونین کونسل میں 15 روز سے سیلابی صورتحال، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، متاثرین بے یارومددگار دو وقت کھانے کیلئے پریشان ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

شدید بارشوں کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں سے لاکھوں گھر تباہ اور سڑکیں کھنڈر بن گئی ہیں، کھیت کھلیان بھی بربادی کی داستان بن گئے، کھڑی فصلیں خراب ہوچکی، جمع پونجی سے محروم کسانوں کو مستقبل کی فکر ستانے لگی، کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بھی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہو چکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، بنوں میں بارش نے پھر قیامت ڈھادی ہے، نواحی علاقے غوری والا میں مکان کی چھت گرنے سے دو کم سن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں، لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

دوسری جانب حاليہ بارشوں و سيلاب سے انفراسٹرکچر کی تباہی پراین ڈی ایم اے نے یومیہ رپورٹ جاری کردی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 8958 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 787 گھروں کو جزوى طور پر نقصان ہوا، بارشوں اور سيلاب سے 778560 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ دريائے سندھ میں کوٹرى کے مقام پر تاحال درميانے درجے کا سيلاب ہے، گزشتہ چوبيس گھنٹے میں بارشوں اور سيلاب سے کوئى موت نہیں ہوئى، ملک بھر میں اب تک ہونے والى اموات کى کل تعداد 1545 ہے، 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے ،تعداد 12ہزار860 ہوگئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago