اسلام آباد: وزیرِ اعظم کو جمعرات کے روز آگاہ کیا گیا کہ تعمیراتی صنعت سے 1.76 ٹریلین کی معاشی سرگرمیاں متوقع ہیں اور صرف پنجاب میں ہاؤسنگ سیکٹر میں 353 ارب کی سرمایہ کاری ہوگی۔
چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ صرف پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر سے 3 لاکھ سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی اور 1767 ارب کی معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔
انہوں نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ لاہور کے 38 فیصد احاطے، راولپنڈی کے 18 فیصد، فیصل آباد کے 11 فیصد اور ملتان کے 10 فیصد احاطے پر تعمیرات کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 17 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے 11 ہزار تک منظور کرلی گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم جمعرات کے روز قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اور تعمیرات کی صدارت کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈز کی ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کی ویب سائٹس پر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ڈیٹا ڈالا جائے۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ صوبے میں تعمیرات کی 3 ہزار 634 درخواستوں میں سے 3 ہزار 158 درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔
انہوں نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ خيبر پختونخوا سے تعمیراتی صنعت میں تقریباً 190 ارب روپے کی سرگرمیاں متوقع ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کی تمام سرکاری زمین کا لینڈ ریکارڈ سروے جنرل آف پاکستان کو دے دیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…