راولپنڈی: کافی انتظار کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے راولپنڈی کو نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں شامل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈھوک منشی میں سی ڈی اے کی زیر ملکیت تقریبا 508کنال زمین کو مختص کر دیا گیاہے۔ ریوینو افسران اور پنجاب پارلیمنٹری سیکریٹری ریوینو عدنان چوہدری نے اس زمین کی نشاندہی کی جو کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان واقع ہے۔
نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے ترجمان کے مطابق اکتوبر میں جناب عمران خان اس منصوبے کا سنگ بنیاد ایک عوامی تقریب میں رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس زمین کا کل رقبہ 1008کنال تھا مگر سابقہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 500کنال پر پارک، ہسپتال، قبرستان اور سٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔جن میں صرف ہسپتال کے علاوہ سارے پراجیکٹس مکمل کر لیئے گئےتھے۔ باقی زمین بےکار پڑی تھی جسے اب نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں زیر استعمال لایا جایئگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیم کے مطابق مذکورہ علاقے میں گھروں کی تعمیرسے پہلے انتطامی کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے ۔ جبکہ گھروں کی تعمیر اگلے مہینے یعنی اکتوبر میں شروع ہوگی۔