نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

اسلام آباد: وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو گھر فراہم کرنے کے حکومتی منصوبے کی راہ میں درپیش مسائل کو حل کریں۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤسنگ سیکٹر حکومت کا ترجیحی شعبہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو سستی قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ آپریشنل ابہام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top