اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو جمعرات کے روز آگاہ کیا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت مکانات کی تعمیر کا کام رواں سال اپریل سے ہوگا۔
رانا تنویر حسین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
سیکریٹری ہاؤسنگ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے اس پراجیکٹ کے لیے رواں سال 650 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کا مقصد معاشرے کے نچلے طبقے کو اپنے ذاتی مکانات فراہم کرنا ہے جس ضمن میں معتدد انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔