اسلام آباد: نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر سے متعلق مجموعی طور پر 125 ارب روپے کے قرض کے اجراء کے لیے حکومت کو اب تک 70 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ترجمان عاصم شوکت نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات میں بتایا کہ انتہائی محتاط سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 12 ہزار افراد میں قرض کی مد میں 38 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں میں 20 ہزار کے قریب کم لاگت گھر تکمیل کے بعد تقسیم کیے جا چکے ہیں جو کہ وفاقی دارلحکومت سے ملحقہ علاقے علی پور فراش میں تعمیر کیے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ قرض کی رقم پہلے پانچ سالوں کے لیے 5 فیصد جبکہ اگلے پانچ سالوں کے لیے 7 فیصد سود پر فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…